منگل,  09 دسمبر 2025ء
آئی فونز میں ایسےفیچرز متعارف کرائے جانیکا امکان جو ابھی کسی اور فون میں دستیاب نہیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایپل کی جانب سے آئی فونز میں حیرت انگیز فیچرز کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ابھی بھی آئی فونز کے مختلف ماڈلز میں سیٹلائیٹ میسجنگ پر مبنی فیچر ایمرجنسی سروسز دستیاب ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایسے مقامات سے امدادی اداروں سے رابطہ کر پاتے ہیں جہاں سیلولر یا انٹرنیٹ سروسز دستیاب نہیں ہوتیں۔

مگر اب کمپنی کی جانب سے سیٹلائیٹ پاور پر مبنی مزید نئے فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: صارفین کے لیے اہم خبر! موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے بند

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایک اے پی آئی پر کام کیا جا رہا ہے جس سے ایپ ڈویلپرز اپنی ایپس میں سیٹلائیٹ کنکشنز سپورٹ شامل کرسکیں گے۔

اسی طرح ایپل میپس کے ایسے ورژن پر کام کیا جا رہا ہے جو سیلولر یا وائی فائی کنکشن کے بغیر نیوی گیشن میں مدد فراہم کرسکے گا۔

ایپل کی جانب سے سیٹلائیٹ میسجز میں فوٹوز کی سپورٹ بھی شامل کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فونز صارفین سیٹلائیٹ سے اس وقت بھی منسلک ہوسکیں گے جب ان کے فون کا رخ آسمان کی جانب نہیں ہوگا۔

ان تمام فیچرز سے آئی فونز صارفین کو ان حالات میں فائدہ ہوگا جب روایتی موبائل نیٹ ورکس دستیاب نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق نئے بیسک فیچرز مفت ہوں گے جبکہ ایڈوانسڈ سپورٹ کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔

مزید خبریں