هفته,  18 اپریل 2026ء
اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تیزی سے جاری، 618 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے 2025 میں 498 کیسز رپورٹ ہوئے اور شہر میں جنوری 2025 سے مارچ 2026 تک 618 نئےایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہر ماہ اوسطاً 41 سے زائد افراد ایچ آئی وی کا شکار ہوئے، ایچ آئی وی متاثرین میں نوجوان مردوں کی واضح اکثریت ہے جن میں 64 فیصد کیسز بالغ مردوں کے ہیں۔

حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے 618 کیسز میں 397 مرد، 106 خواتین، 93 خواجہ سرا اور 22 بچے شامل ہیں۔

مانچسٹر: ڈرائیوروں کی حفاظت کے لیے ہر 10 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کی تجویز زیرِ غور

سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسلام آباد میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جولائی 2025 میں سب سے زیادہ 63 کیسز، جون اور دسمبر میں کم ترین 31، 31 کیسز سامنے آئے۔

ماہرین کے مطابق نوجوان مردوں میں منشیات کے زیر اثر غیر محفوظ جنسی رویے ایچ آئی وی پھیلنے کی بڑی وجہ ہیں، آئس کے زیر اثر غیر محفوظ تعلقات ایچ آئی وی پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن گئی، پاکستان میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی اندازاً  تعداد تقریباً ساڑھے 3 لاکھ ہے۔

مزید خبریں