منگل,  07 جنوری 2025ء
الکحل سے کینسر کا خطرہ، امریکی سرجن کی بوتلوں پر وارننگ لیبلز لگانے کی سفارش

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) امریکی سرجن جنرل نے الکحل کی بوتلوں پر کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرے سے آگاہی وارننگ لیبلز لگانے کی سفارش کردی۔

الکحل کی تمام اقسام سے کینسر ہونے کا خطرہ موجود ہے، اسے فروخت کرنے والوں کو وارننگ کے لیبل لگانا ہوں گے۔

ڈاکٹر وویک مرتھی نے کہا ہے کہ جامع سائنٹفک ثبوت سامنے آچکا ہے کہ الکحل کینسر کا سبب بن رہا ہے جس کا امریکی عوام کو علم نہیں ہے، بطور سرجن جنرل امریکی عوام کو اس خطرے سے آگاہ رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔

امریکا میں الکحل کی فروخت کے لیے لازم ہیلتھ وارننگ لیبل 1987 سے اپ ڈیٹ نہیں کیے گئے  جس میں صرف حاملہ خواتین کے لیے الکحل کے استعمال کی ممانعت درج ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں؛ روس کی وزارت صحت نے کینسر کی ویکسین تیار کر لی

سرجن جنرل کی اس سفارش پر عمل درآمد کے لیے امریکی کانگریس سے منظوری لینا ضروری ہے، امریکی ایسوسی ایشن فار کینسر ریسرچ کے مطابق الکحل کا استعمال چھاتی، معدے، جگر اور بڑی آنت کے کینسر سمیت چھ اقسام کے کینسر کا سبب بن رہا ہے۔

دنیا کے صرف 25 فیصد ممالک الکحل پر صحت کی وارننگ لازمی قرار دیتے ہیں، جبکہ جنوبی کوریا واحد ملک ہے جہاں الکحل پر جگر کے کینسر کے انتباہی لیبل لگے ہوتے ہیں

مزید خبریں