جمعه,  10 جولائی 2026ء
پمز ہسپتال کے اطراف جعلی پولیس اہلکار بن کر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے پمز ہسپتال کے اطراف موٹر سائیکل پر پولیس فلیش لائٹ لگا کر جعلی پولیس اہلکار بننے اور وارداتیں کرنے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم 125 ہونڈا موٹر سائیکل پر پولیس فلیش لائٹ لگا کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا اور شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔

تھانہ کراچی کمپنی کی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جوڈیشل لاک اپ بھجوا دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں یا وارداتوں سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں