گجرات: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل
گجرات: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

گجرات(روشن پاکستان نیوز): گاؤں بزرگوال میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم قاضی نعمان ارشد نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے ہی بھائی، بھابھی اور پھوپھا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولین کی شناخت قاضی سفیان ارشد (ملزم کا بھائی)، رمشا طارق (بھابھی) اور محمد منور مری (پھوپھا) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ہنری نوواک قتل کیس: وِکرَم دِگوا کو سزا کے بعد سکھ کمیونٹی کا ردِعمل سامنے آگیا

واقعے کے بعد ملزم قاضی نعمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم گجرات پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں