جمعرات,  30 اپریل 2026ء
لودھراں: ایک کنال زمین نام نہ کرنے پر دیوروں نےبھابھی کو گنجا کردیا

لودھراں(روشن پاکستان نیوز)پنجاب کے ضلع لودھراں میں ایک کنال زمین نام نہ کرنے پر دیوروں نےبھابھی کو گنجا کردیا۔

پولیس کے مطابق  متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے  شوہر اور دو دیوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان

متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ داماد نے شادی کے وقت ایک کنال زمین میری بیٹی کے نام کی تھی اور  10 سال سے میری بیٹی کے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میرا داماد اور اس کےبھائی میری بیٹی سے زمین واپس اپنے نام کروانا چاہتے ہیں اور ایسا نہ کرنے پر انہوں نے بیٹی کو گنجا کردیا۔

مزید خبریں