اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں حلقہ این اے 46 اسلام آباد اور دارالحکومت کے دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران انجم عقیل خان نے اپنے حلقے کے دیرپا حل طلب مسائل وزیر اعظم کے سامنے رکھے اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق جاری حکومتی اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقل امن معاہدہ وزیر اعظم کی ثالثی میں ممکن ہو سکے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی روضۂ رسولؐ پر حاضری، امتِ مسلمہ اور پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں
رکن قومی اسمبلی نے این اے 46 اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے قیام پر وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔











