جمعرات,  30 اپریل 2026ء
برطانیہ: چیشائر میں مذہبی گروہ کے خلاف پولیس کارروائی، 9 افراد گرفتار

چیشائر(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے علاقے چیشائر میں ایک مذہبی گروہ کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ جنسی زیادتی، جبری شادی اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق کریو سے تعلق رکھنے والے گروہ احمدی ریلیجن آف پیس اینڈ لائٹ کے تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں وکٹوریہ ایونیو پر قائم مرکزی دفتر بھی شامل ہے۔

کوٹلی آزاد کشمیر: برطانیہ میں صحافتی خدمات کے اعتراف میں زوہیب ستار کشمیری کو اعزاز سے نوازا گیا

کارروائی کے دوران 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو تاحال پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

علاوہ ازیں 13 مزید افراد کو امن و امان کی خلاف ورزی کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم ان کا تعلق جنسی زیادتی یا انسانی اسمگلنگ کی جاری تحقیقات سے نہیں بتایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین جاری ہے اور مزید پیش رفت جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں