پشاور(عرفان حیدر) پشاور میں انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق دو مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 7.9 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت 5 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
پہلی کارروائی رنگ روڈ پشاور کے قریب کی گئی، جہاں موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی کارخانو پھاٹک کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی سے 700 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے تحت انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











