راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 06ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم خرم سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم مصطفٰی سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم توصیف سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم ادریس سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم عامر سے 01 رائفل 12 بور ، کہوٹہ پولیس نے ملزم شاہ روزجبار سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔