هفته,  13 جولائی 2024ء
راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،کرایہ داری کوائف چیک کئے
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز میں گھروں، دکانوں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور افراد کی چیکنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ،چکری،مندرہ، ٹیکسلا، صدر بیرونی، بنی، واہ کینٹ اور مورگاہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔
سرچ آپریشنز میں 177سے زائد گھروں،47دکانوں،08کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورانفرادی طور پر 300سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News