هفته,  28  ستمبر 2024ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم آزاد سے رائفل 12بور معہ ایمونیشن اور 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم علی طاہر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ریس کورس پولیس نے ملزم احسان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم اسامہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم نعیم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News