پیر,  28  ستمبر 2026ء
اگر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا استعفیٰ آیا تو! گورنر کا اہم بیان سامنے آگیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جارہے ہیں یا کوئی اور آرہا ہے ان کے پارٹی ترجمان ہی بتا سکتے ہیں اگر کسی کا استعفیٰ آیا تو اسے منظور کرلوں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر کےپی نے کہا کہ گزشتہ 2سال میں کئی بار گورنر راج لگانے کی بات ہوئی ہے مارچ کیلئے تاریخ پھر تبدیل ہو گی یہ تاریخ پر تاریخ والا معاملہ ہے ہم روزانہ لاشیں اٹھارہے ہیں ایسے حالات میں اسلام آباد چڑھائی مناسب نہیں اسلام آباد چڑھائی کا نتیجہ صفر ہوگا۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت خود ساختہ روپوشی اختیار کر کے گرفتاری دے رہی ہے سب مل بیٹھ کر کام کریں گے تو صوبے میں امن قائم ہوجائے گا، امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر کام کرنا ہو گا افغانستان دہشتگردوں کی سہولت کاری کررہا ہے۔

گورنر نے بتایا کہ صوبے کے مفاد کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کر کے پشاور آنے کی دعوت دی وزیر اعظم کو امن و امان سے متعلق کابینہ اجلاس اور ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا کہا ہے۔

مزید خبریں