هفته,  28  ستمبر 2024ء
روات پولیس کی کاروائی،سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)روات پولیس کی کاروائی،سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم ذیشان کو گرفتارکر لیا،ملزم سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمدہوا،ملزم ذیشان نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیو بناکر تشہیر کی اور خوف و ہراس پھیلایا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
اسلحہ کی تشہیر کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News