هفته,  13 جولائی 2024ء
چونترہ پولیس کی کاروائی،08 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)چونترہ پولیس کی کاروائی،08 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس کو متاثرہ بچے کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم انس نے اس کے 08سال بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، چونترہ پولیس متاثرہ لڑکے کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم انس کو گرفتار کرلیا،متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی نا قابل برداشت ہے،ملوث ملزمان قانونی کی گرفت سے نہیںبچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News