هفته,  27 جولائی 2024ء
کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر سے 80 ہزار نقد اور فون چھین لیا

کراچی(روشن پاکستان نیوز) شہر قائد میں پولیس بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہی۔ تازہ واقعے میں ڈکیتوں نے پولیس افسر کو 80 ہزار روپے نقدی اور فون سے محروم کردیا۔

عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو میمن گوٹھ تھانے کے افسر سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او عزیز بھٹی تھانہ ایوب سومرو نے واقعے سے متعلق بتایا کہ میمن گوٹھ تھانے میں تعینات ہیڈ محرر اے ایس آئی طارق نے مدد گار 15 پر اطلاع دی تھی کہ ڈاکو مجھ سے 80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے تھانے آکر رابطہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی

پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News