اتوار,  05 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی،8ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،چرس،ہیروئن، شراب اور اسلحہ و ایمونیشن  برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے ملزم عزیز احمد سے01کلو160گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم منیب سے01کلو250 گرام چرس، ملزم اشفاق سے 01 پستول30بورمعہ ایمونیشن ،آر اے بازار پولیس نے ملزم دانش سے 670گرام ہیروئن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم غلام حسین سے 570گرام چرس،روات پولیس نے ملزم جاوید سے 06لیٹر شراب،ملزم شاہ زیب سے 05لیٹر شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم نعمان سے 05لیٹر شراب،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اسد سے 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News