جمعرات,  30 اپریل 2026ء
کراچی: ڈیفنس خیابان جانباز میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان جانباز میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ہمایوں کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کو اس کے دوست فہد نے قتل کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دوستوں میں ایک روز قبل بھی جھگڑا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 8 اپریل کو کراچی کے علاقے میٹروول میں کار پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

مزید پڑھیں: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کا قتل: مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹ میں اہم انکشاف

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا تھا۔

مزید خبریں