جمعه,  03 مئی 2024ء
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کا قتل: مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹ میں اہم انکشاف

ٹوبہ ٹیک سنگھ (روشن پاکستان نیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ طور پر بھائی اور باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی ماریہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی۔

پولیس کو موصول ہونے والی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ مقتولہ ماریہ سے جنسی زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔ڈی این اے رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے دونوں بھائی ایک دوسرے پر بہن سے زیادتی کا الزام لگاتے رہے، ڈی پی او عبادت نثار نے بتایا کہ مرکزی ملزم فیصل، باپ اور دوسرے بھائی شہباز کے سیمپل لیےگئے تھے، مرکزی ملزم اور باپ کو مقتولہ کےکردار پر شک تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق ویڈیو اور آواز اصلی ہے، پولیس نے ماریہ قتل کیس کے تمام قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں۔یاد رہے کہ 28 مارچ کو قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی تھی جس میں ایک لڑکی کو بھائی اور باپ نے دیگر گھر والوں کے سامنے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: جرائم اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بچوں کی بھلائی کے لیے استعمال ہونے لگا، مگر کیسے؟

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News