هفته,  18 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 07ملزمان گرفتار، ساڑھے 04 کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد،مقدمات درج کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم اظہر سلیم سے01کلو200گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم اسد سے01کلو300گرام چرس، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم محمد فاروق سے01کلو320گرام چرس،پیرودہائی پولیس نے ملزم عاطف سے760گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم آصف سے04لیٹر شراب، جاتلی پولیس نے ملزم کامران سے05لیٹر شراب، چونترہ پولیس نے ملزم سہیل زمرد سے10لیٹر شراب برآمدکرکے ملزم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی:آر اے بازار پولیس کی کارروائی،8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News