جمعرات,  30 اپریل 2026ء
ڈولفن پولیس فورس راولپنڈی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ملزمان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ویسٹریج کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ڈولفن پولیس فورس پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ملزمان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار، دیگر دو ملزمان کو بھی تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کنٹرول کو کال موصول ہوئی کہ بیکری چوک کہ قریب ڈکیتی ہو رہی ہے،ڈولفن ٹیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچی تو ملزمان نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ملزمان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتارہوا، دیگر دو ملزمان کو بھی تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، دیگر ملزمان کو تھانہ منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، خطرناک ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈولفن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

مزید خبریں