جمعرات,  30 اپریل 2026ء
پیرودہائی پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمار باز گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز )پیرودہائی پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 10ہزار 800روپے، 05موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ناصر، غفار، ذیشان، امجد اور راشد شامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 10ہزار 800روپے،05موبائل فونز اور تاش کے پرتے برآمد ہوئے۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں