جمعرات,  30 اپریل 2026ء
پیرودھائی پولیس کی کارروائی،گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث03 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پیرودھائی پولیس کی کارروائی،گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث03 رکنی گینگ گرفتار،چوری شدہ سوزوکی گاڑی اور 04 موٹر سائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت غلام عباس،آفتاب اور توقیر کے نام سے ہوئی ہے،چوری شدہ سوزوکی گاڑی اور 04 موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں