جمعرات,  30 اپریل 2026ء
کھیلنے کیلئے موبائل نہ ملنے پر12سالہ بچے کی خود کشی

رائیونڈ سٹی(روشن پاکستان نیوز) رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں کھیلنے کے لیے موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے  خودکشی کر لی۔

ایس ایچ او  رائیونڈ سٹی تیمور عباس خان کے مطابق 12 سالہ محمد ایان ولد محمد  اسلم نے اپنی والدہ سے کھیلنے کے لئے  موبائل فون مانگا، ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور ڈانٹ ڈپٹ کے بعد پڑوسیوں کے گھر چلی گئی۔پولیس کے مطابق خاتون جب واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی، ایان نے دلبرداشتہ ہوکر دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لے لیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: 150 تولہ سونا چوری کرنیوالی بھارتی اداکارہ گرفتار، سونا واپس مانگنے پر خودکشی کی دھمکی

مزید خبریں