اتوار,  28 اپریل 2024ء
ٹیکسلا پولیس کی کارروائی،نقب زنی کی واردات میں ملوث2 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز )ٹیکسلا پولیس کی کارروائی،نقب زنی کی واردات میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم 12ہزار روپے اور چوری شدہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں وارث اور بہادر علی شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 12ہزار روپے اور چوری شدہ AC برآمدہوا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News