جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی،مورگاہ پولیس کی کاروائی، 03رکنی شاکا ڈکیت گینگ گرفتار

راولپنڈی ( روشن پاکستان نیوز)مورگاہ پولیس کی کاروائی، 03رکنی شاکا ڈکیت گینگ گرفتار، چھینی گئی مہران کار، 06موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03رکنی شاکا ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں بلال،ذوہیب اور زاہد شامل ہیں، ملزمان سے چھینی گئی مہران کار، 06موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔

ملزمان سنیچنگ اور چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں