منگل,  22  ستمبر 2026ء
محمد کاشف عباسی ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر منتخب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سال 2026-27 کے انتخابات میں محمد کاشف عباسی بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے، جبکہ دیگر عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین کا بھی انتخاب عمل میں آگیا۔

نومنتخب کابینہ میں رضوان راؤ جنرل سیکرٹری، خرم روشن فنانس سیکرٹری، ذوالقرنین راؤ سینئر نائب صدر، انیس خواجہ نائب صدر، محبوب الرحمان سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور مدثر رحیم جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

گورننگ باڈی کے لیے عتیق الرحمن، سجاد خان، فہیم اختر، راجہ جمیل کیانی، انیل احمد، محمد خاقان اور واجد اسد منتخب ہوئے۔

محمد کاشف عباسی گزشتہ 17 سال سے صحافتی اور تنظیمی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں اور ویڈیو جرنلسٹس اور کیمرہ مین کمیونٹی کے مسائل، حقوق، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے مختلف سطحوں پر اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

صدر منتخب ہونے کے بعد محمد کاشف عباسی نے کہا کہ ویڈیو جرنلسٹس کو درپیش پیشہ ورانہ مشکلات، حقوق، فلاح و بہبود اور اجتماعی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔

اسلام آبادچیمبر کی نئی قیادت تاجر وں کے مسائل کے حل اور انکے حقوق کا تحفظ کریگی، ایم سجاد پپو

انہوں نے کہا کہ اپنے 17 سالہ عملی تجربے کو ویڈیو جرنلسٹس کی خدمت کے لیے بروئے کار لاتے ہوئے ایسوسی ایشن کو مزید فعال، مضبوط اور مؤثر پلیٹ فارم بنانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

نومنتخب صدر اور کابینہ نے اراکین کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تمام اراکین کے مفادات کے تحفظ اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔

مزید خبریں