اتوار,  20  ستمبر 2026ء
ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں ملٹی فاؤنڈرز گروپ کا کلین سویپ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات برائے 2026ء اسلام آباد کے F-9 پارک میں 19 ستمبر 2026ء کو منعقد ہوئے، جس میں بڑی تعداد میں ووٹرز نے شرکت کی۔ تین سال کے بعد ہونے والے ان انتخابات میں ملٹی فاؤنڈرز گروپ اور ملٹی اتحاد گروپ کے درمیان مقابلہ ہوا۔

انتخابات میں ملٹی فاؤنڈرز گروپ نے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام اہم نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ ملٹی فاؤنڈرز گروپ کے امیدوار چوہدری ندیم سرور جنرل سیکرٹری، محمد نواز لالی صدر، محمد اسلم راؤ نائب صدر، سید مصدق شاہد فنانس سیکرٹری، کرنل (ر) محمود اعوان انفارمیشن سیکرٹری جبکہ انجینئر عتیق الرحمن، مس کلثوم رفیق، عزیز اللہ چوہدری اور عمیر بن طاہر ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوگئے۔

کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم سرور نے کہا کہ اللہ کے فضل سے انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل بھی سوسائٹی کے ممبران کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی ممبران کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے کام کریں گے۔

چوہدری ندیم سرور نے مزید کہا کہ چوہدری عبدالمجید صاحب کا وژن یہ ہے کہ جمہوری عمل میں حصہ لینے والا مخالف فریق بھی انتخابی عمل کے بعد مکمل طور پر مطمئن نظر آئے۔

اس موقع پر نومنتخب صدر محمد نواز لالی نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام ممبران کے مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ سوسائٹی کی بہتری اور ممبران کی فلاح کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

نومنتخب نائب صدر محمد اسلم راؤ نے کہا کہ ملٹی سوسائٹی ہمارا گھر ہے اور ہم اس گھر کی بہتری کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ممبران کی جانب سے ملٹی سوسائٹی کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، اس کے پیچھے چوہدری عبدالمجید صاحب کی انتھک محنت اور کاوشیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات اس سے قبل 6 ستمبر 2026ء کو منعقد ہوئے تھے، جن میں ملٹی فاؤنڈرز گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم قانون کے مطابق مطلوبہ کورم پورا نہ ہونے کے باعث 19 ستمبر کو دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی، جس میں بھی ملٹی فاؤنڈرز گروپ نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ کر لیا۔

ملٹی سوسائٹی نے پُرامن انتخابی عمل پر تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت ممبران کی فلاح و بہبود اور سوسائٹی کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی
ملٹی فاؤنڈر گروپ کے نو منتخب جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم سرور نے 1634 ووٹ نومنتخب صدر محمد نواز لالی نے1582 جبکہ نائب صدر محمد اسلم راؤ نے کل 1596 ووٹ حاصل کئے ۔مخالف ملٹی اتحاد گروپ کے زیادہ سے زیادہ ووٹ لینے ممبر کے کل 70 ووٹ نکلے۔۔۔

مزید خبریں