بری امام سرکار میں عرس مبارک اور عیدِ غدیر کی تقاریب

اسلام آباد: (روشن پاکستان نیوز) پیر ہاؤس بری امام سرکار اسلام آباد کے زیر اہتمام عرسِ مبارک حضرت بری امام سرکار اور عیدِ غدیر کے پرمسرت موقع پر 4 اور 5 جون کو دو روزہ عظیم الشان صوفیانہ و دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

محفل سجادہ نشین بری امام سرکار و رتے ہوتر شریف پیر سید حیدر علی گیلانی کی زیر صدارت اور پیر سید محمد علی گیلانی سجادہ نشین حضرت بری امام سرکار کے زیر سرپرستی منعقد ہو ہوی۔ اس موقع پر ملک کے معروف ثناء خواں اور قوال حضرات نظرانہ عقیدت پیش کریں گے۔اس موقع سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علماء و مشائخ کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دو روزہ تقاریب کے دوران جہاں صوفیانہ کلام کی روح پرور محافل سجائی گی، وہیں مشائخِ عظام کی موجودگی میں ملک و ملت کی ترقی، خوشحالی، اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گی۔۔ تمام زائرین اور عقیدت مندوں کے لیے اس موقع پر لنگرِ عام کا بھی وسیع انتظام کیا گیا۔

مزید خبریں