پیر,  20 مئی 2024ء
راولپنڈی،شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی کھلی کچہری کا انعقاد

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی کھلی کچہری کا انعقاد، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جاکر ان کے مسائل حل کرنا ہے، سروس ڈیلیوری میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے، تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

سی پی او سید خالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جاکر ان کے مسائل حل کرنا ہے۔

سروس ڈیلیوری میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے، تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لیے/7 24 مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News