هفته,  27 جولائی 2024ء
راولپنڈی،بجلی چوری میں ملوث 80ملزمان گرفتار
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،رواں سال کریک ڈاؤن کے دوران186مقدمات درج کرکے 80 سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا گیا،ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او سید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،رواں سال کریک ڈاؤن کے دوران186مقدمات درج کرکے 80 سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا گیا،گزشتہ روز کریک ڈاؤن میں 63مقدمات درج کیے گئے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں،ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News