جمعه,  17 مئی 2024ء
گیپکو ہیڈ کوارٹر میں آن لائن کچہری کا انعقاد،صارفین کی شکایات سنی گئیں

گوجرانوالہ(دلشادعلی )وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

آن لائن کچہری کے دوران جنرل مینجرٹیکنیکل مظہر نویدنے فیس بُک پر براہ راست صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سُنیں اور اُن کے حل کے لئے موقع پرمتعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

اس موقع پر انہوں نے صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل مینجر ٹیکنیکل مظہر نوید کہا کہ گیپکوصارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کا بروقت اور اُن کی دہلیز پر ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے گیپکو اپنے صارفین کو متعدد پلیٹ فارمز فراہم کرتا ہے ۔

لہذا اپنی شکایات کی فوری درُستگی کیلئے صارفین آن لائن کچہری کے ساتھ ساتھ گیپکو کی ہیلپ لائن 118اور دیگر ذرائع کا بھی استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ گیپکوانتظامیہ ہمیشہ سے صارف دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے یہی وجہ ہے کہ مشکل حالات کے باوجود گیپکو ریجن بھر میں صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔

لہذا اب صارفین کو بھی چاہیے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے بجلی کے واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

جنرل مینجر ٹیکنیکل مظہر نوید نے عوام ا لناس سے اپیل کی ہے کہ و بجلی کی تنصیبات مثلاََ کھمبوں اور تاروں وغیرہ سے دور رہیں اوراس حوالے سے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں کیونکہ ان کی ذرا سی بے احتیاطی کسی بڑے نقصان یا حادثے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔

آن لائن کچہری کے دوران چیف انجینئرپی ایم یو اکرام الدین نے صارفین کو گیپکو کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ آن لائن کچہری کے دوران گوجرانوالہ سمیت سیالکوٹ، گجرات، وزیر آؓباد، نارووال، منڈی بہاولدین اور حافظ آباد اضلاع سے متعدد صارفین نے اپنے بجلی سے متعلق مسائل بیان کئے جن کے حل کیلئے جنرل مینجرٹیکنیکل نے موقع پر احکامات جاری کئے صارفین نے آن لائن کھلی کچہری کے انعقاد پرگیپکو انتظامیہ و کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے گیپکو کا احسن اقدام قرار دیا۔

اس موقع پر چیف انجینئر اکرام الدین، ڈپٹی مینجرز ذکاء اللہ، محمد جہانگیر رانا، اسسٹنٹ پبلک ریلیشنز محمد عامر، نفیس احمد، محمد وکیل و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News