هفته,  27 جولائی 2024ء
زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 12 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی 12 جنوری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 11 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں  زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 14 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News