کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 3 موٹرسائیکلیں برآمد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تین مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی اظہر ہمدانی اور ان کی ٹیم نے جدید تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قلیل مدت میں ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے تین موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں 15 ہزار سے زائد افراد گرفتار، 10 ہزار کو ملک بدر کر دیا گیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ جرائم کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید خبریں