ملک میں مہنگائی کا پارہ ہائی،ہفتہ وارشرح میں مزید اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کے منفی اثرات کے باعث ایک ہفتے کے دوران 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 14.52 فیصد پر جا پہنچی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔ ایک ہفتے میں 23 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ صرف 9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر 22 فیصد سے زائد ، پیاز 3 اور گندم کا آٹا تقریباً 5 فیصد مہنگا ہو ا۔ کیلے تقریباً 2 فیصد مہنگے ہوئے، تازہ دودھ، چینی، آلو اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

‘غریب کا بس خودکشی کرنا باقی ہے’، مریم کے 2026 میں سب سے کم مہنگائی کے دعوے پر بلال قریشی کا ردعمل

دوسری طرف ایک ہفتے میں چکن 6.34 فیصد اور انڈے 3.83 فیصد سستے ہوئے ۔ ایل پی جی کی قیمت میں 0.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سالانہ بنیادوں پر گندم کا آٹا 57 فیصد سے زائد جبکہ پیٹرول 64 اور ڈیزل 61 فیصد تک مہنگا ہوا۔

مزید خبریں