منگل,  15 جولائی 2025ء
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ہو گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے کہ جب اوپیک پلس نے جولائی کے لیے پیداوار میں اضافے کو پچھلے 2 ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 2.28 ڈالر (یا 3.6 فیصد) بڑھ کر 65.06 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.99 ڈالر (یا 4.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 63.78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اس وقت برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 64.90 ڈالر ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 62.86 ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ ، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا

اوپیک پلس نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ جولائی میں پیداوار میں 411,000 بیرل یومیہ کا اضافہ کیا جائے گا، یہ تیسرا مسلسل مہینہ ہے جب اسی شرح سے اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں