اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس ایک بار پھر 80 ہزار کی سطح عبور کر گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 615 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 80 ہزار 106 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 8 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 5 پیسے ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: مالی سال 24-2023 کے دوران چاول کی برآمدات 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی