هفته,  27 جولائی 2024ء
سعودیہ کے بعد یو اے ای نےبھی انکم ٹیکس نہ لینے کا اعلان کردیا

شارجہ (روشن پاکستان نیوز ) سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ انفرادی سطح پر انکم ٹیکس متعارف کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا

گلف نیوز کے مطابق یو اے ای کے نائب وزیر خزانہ یونس الخوری نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرح یو اے ای میں بھی لوگ انکم ٹیکس نیٹ سے باہر رہیں گے،یونس الخوری نے یہ وضاحت عرب مانیٹری فنڈ کے تحت وزرائے خزانہ کے ایک اجلاس میں کی

یہ اجلاس عرب دنیا میں زری پالیسیوں کا جائزہ لینے اور صحت عامہ و ماحول کے حوالے سے بجٹ میں فنڈنگ کے متاثر ہونیکے امکان پر بحث اور مشاورت کیلئے بلایا گیا تھا،کچھ دن قبل سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب ملک کے کسی بھی فرد پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا

بلوم برگ ڈاٹ کام کو ایک انٹرویو میں محمد الجدان نے کہا تھا کہ سعودی عرب ویلیو ایڈیڈ ٹیکس اور بڑے ملکی و غیر ملکی اداروں سے انکم ٹیکس وصول کرنے کے علاقہ لوگوں سے زکوٰۃ بھی وصول کرتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News