هفته,  23 نومبر 2024ء
سنی اتحاد کونسل میں شمولیت معاملہ، پی ٹی آئی میں بڑے اختلافات سامنے آ گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت پر اختلافات سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت اور علی ظفر نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے فیصلے کو غلط قرار دیا جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے فیصلے کو برقرار رکھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ اس وقت کے حالات میں درست فیصلہ تھا۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ اب بھی اس فیصلے پر قائم ہیں، سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ سوچا سمجھا فیصلہ تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اس وقت مختلف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات میں کیا ہوا اس کے حقائق بتا سکتا ہوں۔

مزید خبریں