هفته,  23 نومبر 2024ء
مانسہرہ ، رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی بڑی کارروائی ،متعدد منافع خور دکاندار گرفتار

مانسہرہ (روشن پاکستان نیوز) مانسہرہ میں رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کابڑا آپریشن، جس میںمتعدد منافع خور دوکاندار گرفتار کر لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق خوشحال خیبرپختونخوا ضلع مانسہرہ، 09 منافع خور دوکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ ,ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا شنکیاری بازار کا دورہ کیا،


ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے پہلے خفیہ طور پر قیمتیں چیک کرنے کے لیے مختلف افراد کو خریداری کے لیے بازار بھیجا ، جسکے بعد ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمیٰ شاہ ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان ، فوڈ انسپکٹر معظم علی اور مقامی پولیس کے ہمراہ شنکیاری بازار کا وزٹ کیا ۔

رمضان المبارک میں منافع خوری کے مرتکب دوکانداروں کو گرفتار کیاگیا اور چند دوکانداروں پر جرمانے کیے گئے۔

گرفتار و جرمانے کیے جانے والے دوکانداروں میں قصاب، سبزی فروٹ ، کریانہ سٹور شامل ہیں

مزید خبریں