هفته,  23 نومبر 2024ء
منور مسیح ٹھیکیدار کی نومنتخب مسیحی ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس کو مبارکباد

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) منور مسیح ٹھیکیدار کی عمانوئیل اطہر جولیس کو مبارکباد ،بطور ایم پی اے پنجاب وہ اپنی قوم کی بہترین نمائندگی کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق منور مسیح ٹھیکیدار سنیئر رہنما پاکستان مسیحی اتحاد آف چک پاکھر گورایہ نے مسلم لیگ ن کے نو منتخب مسیحی ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جولیس خاندان کے سپوت عمانوئیل اطہر جولیس نے اپنی خاندانی روایات کے مطابق ہمیشہ اپنی قوم کی خدمت کی ہے اور ملکی تاریخ میں جس طرح فادر روفن جولیس نےمسلسل چار مرتبہ ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اقلیتی امور بن کر مسیحی قوم کی خدمت کی ہے ۔

اسی طرح جولیس خاندان کے سیاسی جانشین عمانوئیل اطہر جولیس بھی اپنی قوم کی خدمت دلیری اور فرض شناسی سے کریں گے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں وہ مسیحی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

مزید خبریں