هفته,  23 نومبر 2024ء
ڈیل کی کوئی بات نہیں ہو رہی، وکلاء سے ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہاہے کہ ڈیل کی کوئی بات نہیں ہو رہی، وکلاء سے ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ووٹرز نے 8 فروری کو پولنگ ڈے پر بدلہ لیا لیکن ووٹ سے آئی تبدیلی تسلیم نہیں کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈیل کی کوئی بات نہیں ہو رہی، وکلاء تک سے ان کی ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

مزیدپڑھیں:مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، مہنگائی میں اضافہ ہوگا تو عوام باہر نکل آئیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلنے والا ہے۔

مزید خبریں