هفته,  23 نومبر 2024ء
اسلام آباد بڑی دہشتگردی سے بچ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کسٹمز کلیکٹریٹ کی پشاور اسلام آباد موٹر وے پر ہکلہ کے قریب بڑی کاروائی سامنےآئی، دروان کارروائی بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

کسٹمز کلیکٹریٹ نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کاروائی کی۔ محکمہ کسٹمز کے مطابق برآمد اسلحہ میں 15 رائفلیں،3 تین کلاشنکوف اور13 پستول شامل ہیں۔

قبضے میں لیے گئے اسلحے میں 5 کلاشنکوف کے میگزین اور 9 ہزار 250 گولیاں بھی شامل ہیں۔

کسٹمز کلٹر محمد آصف ہرگن نے بتایا کہ اسلحہ دو مشکوک گاڑیوں میں اسمگل کیا جارہا تھا، کارروائی کے بعد اسلحہ اسمگلرز گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

کسٹمز نے ملزمان کی گاڑیاں قبضے میں لے لیں ہیں، محکمہ کسٹمز نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں