پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، لیکن ان سے کیا مذاکرات کریں، ہمیں ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں، مذمت کرتے ہیں، وفاقی کابینہ نے نگران حکومت کو شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی ہے لیکن ہم نے درخواست کی تھی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، پارٹی اس پر حتمی فیصلہ کرے گی، کچھ امیدواروں کو فائنل کر لیا گیا ہے۔