اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ انہیں درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیاکہ ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی فیصلے کا مقصد کرنا ہے۔
صدر نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔