واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) واشنگٹن میں دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔
امریکی حکام کے مطابق رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکن ائیرلائنز کی پروازیں اڑان کے لیے قطار میں موجود تھیں کہ اسی دوران ایک طیارہ ہولڈ لائن سے آگےبڑھا تو اس کا پر ساتھ کھڑے طیارے سے ٹکرا گیا۔
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی اطلاعات پر انتباہ
امریکی حکام کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔











