جمعرات,  26 نومبر 2026ء
ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کی ایرانی حکام سے متعدد ملاقاتوں کی تصدیق

خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں، صدر ٹرمپ ایران کی صورت حال پر گہری توجہ دے رہے ہیں اور انہوں نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

کشنر کے مطابق ٹرمپ ایران کے معاملے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان کی انتظامیہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے مختلف امکانات پر غور کر رہی ہے۔

ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر پائے گا: ٹرمپ

انہوں نے ایران کے معاملے پر یورپی ممالک کے ردعمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، یورپی ممالک امریکا سے بہت زیادہ توقعات رکھتے ہیں، تاہم ایران کے معاملے پر ان کا طرزِعمل متاثر کن نہیں رہا۔

جیرڈ کشنر نے مزید بتایا کہ وہ ایران سے متعلق تنازع کے معاملے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔

خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر کی جانب سے ایرانی نمائندوں سے متعدد ملاقاتوں کی تصدیق ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن نے ایران کے حوالے سے اپنے تمام آپشنز کھلے رکھنے کا عندیہ دیا ہے، تاہم ان ملاقاتوں کی تاریخ، مقام یا ان میں زیرِ بحث آنے والے معاملات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید خبریں