اسلام آباد(محب) پلس کنسلٹنٹ کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے شہری علاقوں میں مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جہاں 79 فیصد افراد نے موجودہ مہنگائی کی لہر کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔
سروے کے مطابق 2025 میں مہنگائی کو ناقابل برداشت سمجھنے والے افراد کی شرح 57 فیصد تھی، جو اب بڑھ کر 79 فیصد ہو چکی ہے۔
سروے میں شامل 73 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ان کی ماہانہ آمدنی گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے ناکافی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 49 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
برطانیہ میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.6 فیصد ریکارڈ
مزید برآں، 84 فیصد شہریوں نے مہنگائی اور آمدنی کے مقابلے میں بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث ذہنی دباؤ اور پریشانی میں شدید اضافے کی نشاندہی کی۔
سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کے حوالے سے عوامی تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد کو نہ صرف معاشی مشکلات بلکہ ذہنی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔











