کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پشاور میں شادیوں پر ہوائی فائرنگ کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن، 6 دلہوں سمیت 13 ملزمان گرفتار
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کرکے دفنائے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ایک لاش عبدالرحمان کھیتران کی قیام گاہ کے قریب سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے لاشوں کی باقیات کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردیا ہے۔











