فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) عراق میں ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانے والے اشتہاری ملزم حسنین پاشا کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) فیصل آباد نے عراق میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے ساڑھے تین لاکھ روپے ہتھیانے والے اشتہاری ملزم حسنین پاشا کو گرفتار کر لیا۔
ملزم مقدمہ درج ہونے کے بعد گزشتہ دو سال سے روپوش تھا۔
جھنگ کے رہائشی حسنین شاہ کی مدعیت میں سال 2024 میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم حسنین پاشا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ ایف آئی اے فیصل آباد میں امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم مفرور ہو گیا تھا جس پر اسے اشتہاری قرار دیا گیا تھا، ملزم مقدمہ درج ہونے کے بعد گزشتہ دو سال سے روپوش تھا۔
سائبر کرائم ایجنسی کے مزید 13 افسران کے خلاف ایف آئی آر درج
ملزم نے مدعی کے کزن غضنفر کو عراق میں ملازمت دلانے کے نام پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے اور اسے غیر قانونی طور پر ایران کے راستے عراق بھجوا دیا، جہاں پہنچتے ہی مقامی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
ملزم نے متاثرہ خاندان کو رقم واپس کرنے کے بجائے روپوشی اختیار کر لی تھی، تاہم ایف آئی اے ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم حسنین پاشا کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔











